طاہر جمیل:ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے شہر بھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے، جبکہ صفائی ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک رہ کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی رش والے مقامات پر صفائی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
شہر لاہور میں صفائی کے لیے 15 ہزار سے زائد ورکرز اور 1400 سے زائد گاڑیاں متحرک ہیں، جبکہ 197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے عملہ تینوں شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے مطابق گھر گھر سے کچرا اکٹھا کرنے کے لیے رکشہ ٹیمیں بھی فعال ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ کلیکشن کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔