ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

 بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اجیت کمار کی والدہ موہنی 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، جس پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موہنی گزشتہ کچھ عرصے سے عمر رسیدگی کے باعث مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھیں اور اپنی زندگی کے آخری ایام چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج گزار رہی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اجیت کمار اس وقت دبئی میں موجود تھے، تاہم والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وہ اہل خانہ کے ہمراہ فوری طور پر چنئی روانہ ہوگئے۔

موہنی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اداکار کے مداح بھی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔