ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کراچی میں آج درجۂ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک محسوس ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ  کراچی میں آج درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 شہرِ قائد میں آج جنوب مغرب سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔