اشرف خان: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ماہ جون کے لئے(لیکویفائڈ پٹرولیم گیس) ایل پی جی سستی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگراکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کو مطابق ایک کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ،فی کلو ایل پی جی کی قیمت ماہ جون کے لئے 240 روپے 53 پیسے فی کلو مقرر کی گئی۔
ماہ مئی کے لئے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 245 روپے 16 پیسے تھی۔
گھریلو سلینڈر 11.8 کلو کی قیمت 54.60 روپے سستی ہوگئی ،جون 25 کے لئے 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر کی قیمت 2838 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہےکہ مئی 25 کے لئے 11.8 کول کا گھریلو سلینڈ 2892 روپے تھا۔
