اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا , 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 212 ٹریفک حادثات میں 256 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 212 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ اِن حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 256 افراد زخمی ہوئے ۔ 81 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔