ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:شہر کی 2لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز

لاہور:شہر کی 2لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان :شہر میں ڈیڑھ لاکھ  بندسٹریٹ لائٹس چلانے کی تیاریاں  شروع کر دی، انتظامیہ کو ہوش آ گیا،شہر کی 2لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا۔

کئی سال کے بعد شہر کو روشن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی،چھ زونزمیں 76کروڑ کی لائٹس سامان کی خریداری کا کام شروع کر دیا گیا،ابتدائی مرحلےمیں 1لاکھ 50ہزار بند پوائنٹس کی خریداری کی جائے گی۔

نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت بحالی کیلئے 14کروڑ 50لاکھ لاگت آئے گی۔گلبرگ زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 90لاکھ لاگت،راوی زون میں سٹریٹ لائیٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 27لاکھ رکھے۔سمن آبادزون میں سٹریٹ لائٹس کی خرید و مرمت کیلئے 9کروڑ 93لاکھ خرچ ہونگے۔داتا زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 15کروڑ 96لاکھ خرچ آئیگا۔شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 4کروڑ 50لاکھ رکھے۔

سی ای او شاہد عباس کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ  فنانشل بڈ کےبعدنجی کمپنی کو ورک ایوارڈ کر دیا گیا۔