وقاض احمد:عید قربان قریب آتے ہی جانوروں کی چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں, نشتر کالونی کے علاقے میں جانور چوری کرنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے.
ملزمان بابر اور افضال نے شہری امجد کے جانور چوری کئے, ملزمان جانور لے کر فرار ہو رہے تھے جنہیں کاچھا روڈ سے پکڑ لیاگیا.
پولیس کےمطابق چوری ہونے والوں میں 4 بھیینس اور 2 کٹے شامل تھے،ملزمان جانور چوری کرکے قربانی کیلئے فروخت کرنا چاہتے تھے،ملزمان کے خلاف پہلے بھی قربانی کے جانور چوری کرنے کے مقدمات درج ہیں.