وقاص احمد: نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے اغوا کے مقدمے کا ملزم آصف فیز کو گرفتار کرنے کے لیے ناکہ بندی کی لیکن ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق آصف فیز کو زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کیا گیا اور طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لے جایا جا رہا تھا مگر راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مزید کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔