ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34 دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 415 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتار۔

کارروائی لاہور،ننکانہ،گوجرانوالہ،جہلم ،فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی، لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار،دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق ،اسماعیل خان ،نصیر اللہ و دیگر کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد قانون حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے ،رواں ماہ میں 5045 کومبنگ آپریشنز کے دوران604 مشتبہ افراد گرفتار  کئے۔

کومبنگ آپریشنز میں 209518 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہیں ۔