انوشہ جعفری: آئی جی سندھ نے عوامی شکایات پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی رینج کے 11 پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کر کے بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق معطل افسران میں ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری اختر، اینٹی اسٹریٹ کرائم یونٹ کے انچارج راجہ خالد، ڈی آئی او اے وی ایل سی مختیار احمد پنہور، اے وی ایل سی افسر غلام شبیر بلو، اور موچکو چیک پوسٹ کے انچارج فخر اقبال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز پر تعینات شعیب خان، اتحاد ٹاؤن تھانے کے اہلکار فاروق اور رضوان احمد جبکہ ویسٹ زون ہیڈکوارٹرز کے اہلکار سرور کو بھی بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔
معطل کیے گئے تمام اہلکاروں کو دن میں کم از کم ایک بار بی کمپنی میں حاضری دینے کی پابندی لگائی گئی ہے۔