ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو سے استور دیوسائی روڈ  سیاحوں کیلئے کھول دی گئی

اسکردو سے استور دیوسائی روڈ  سیاحوں کیلئے کھول دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،  اسکردو سے استور دیوسائی روڈ کو بالآخر کھول دیا گیا ہے،  اب ایڈونچر کے شوقین افراد دیوسائی کے دلکش میدانوں تک فور بائی فور گاڑیوں کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق روڈ پر کچھ مقامات پر ابھی بھی برف اور کیچڑ موجود ہے جس کے باعث یہ راستہ عام گاڑیوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔

کلب کی جانب سے مسافروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور مکمل تیاری کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  بلند پہاڑوں کے دامن میں پھیلا ہوا دیوسائی، دنیا کے بلند ترین میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ قدرتی حسن، نایاب وائلڈ لائف اور پرامن فضاؤں کی بدولت ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اگر آپ فطرت سے قریب لمحے گزارنا چاہتے ہیں تو دیوسائی آپ کے لیے ایک خواب جیسا مقام ہے۔