فاران یامین: لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کےچاق و چوبند دستےنےشہید کی قبر پر سلامی پیش کی،فاتحہ خوانی کی۔شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی31 مئی 2010کو تھانہ نشتر کالونی تعینات تھے۔جناح ہسپتال ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے۔
ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔