ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس : منشیات کی بڑی ترسیل ناکام ،   ڈیلر گرفتار

 ڈیفنس : منشیات کی بڑی ترسیل ناکام ،   ڈیلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:   ڈیفنس اے پولیس  نےپوش علاقوں میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی، ڈیلر گرفتار کر لیا گیا۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کی،دوران پٹرولنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر راشد حسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم راشد حسین بیئر کی پیٹیوں سے بھرے ہوئے منی ٹرک سمیت گرفتار ہوا۔

 اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 10 ہزار بیئر کین برآمد کر گئیں۔ملزم منی ٹرک میں منشیات لے کر جا رہا تھا خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،ملزم کا عیدالضحی پر پوش علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا انکشاف کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔