آصف زرداری سے جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں کی ملاقات، پی پی میں شمولیت کااعلان 

آصف زرداری سے جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں کی ملاقات، پی پی میں شمولیت کااعلان 
کیپشن: Asif Ali Zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

سابق صدرآصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز پارٹی کا مفلر پہنایا،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی،نیئر بخاری،مخدوم احمد محموداورحسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

 پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں میں رحیم یار خان ،بہاولپور،مظفر گڑھ،راجن پور،بہاولنگر،میانوالی،اوکاڑہ اورخانیوال سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہیں،سابق صدر سے ملاقات میں رسول بخش جتوئی،قطب فرید کریجا،سردار شمشیر مزاری،سید قائم علی شمسی سمیت دیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے،سردار اللہ بخش لغاری،پییر جعفر مزمل شاہ،میاں علمدار قریشی،عبد الغفور آرائیں اوریاسر عطا قریشی سمیت شامل تھے۔

ندیم افضل چن اور سید حسن مرتضی نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی،پیپلز پارٹی میں دیگرشامل ہونیوالوں میں سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ،پی پی 265سے رئیس اکمل وارن،سردار شمشیر مزاری،پی پی 279سید قاسم علی شمسی،فریحہ بتول،پی پی 278سے عبد العزیز کلانک،سابق ایم پی اے،رسول بخش جتوئی،پی پی 269پیر جعفر مزمل شاہ،پی پی 277سردار اللہ وسایا چنو لغاری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پی پی 273محمد علمدار عباس قریشی،این اے179ملک عبد الغفار آرائیں،مسز عطا قریشی،یاسر عطا قریشی،پی پی 209سید جمیل شاہ،سید رشید شاہ،شیخ دلشاد احمد،سید بلال مصطفی،سید تحسین نواز گردیزی،میاں علی حیدر وٹو،میاں سلمان ایوب موھل،میاں امیر حیدر وٹو،ایاز خان،امجد خان نیازی،مذمل خان نیازی،عمر مسعود فاروقی شامل ہیں۔