جناح ہاؤس حملہ، سابق صوبائی وزیر کا بھتیجا گرفتار

جناح ہاؤس حملہ، سابق صوبائی وزیر کا بھتیجا گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایم نعیم  : جناح ہاؤس حملے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ ,قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں نامزد میاں اسلم کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ۔ سابق صوبائی وزیر کا بھتیجا گرفتار  کر لیا گیا  موبائل فون سے جوئے کے ثبوت بھی مل گئے۔ 

 لاہور پولیس کے لیے اس وقت سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، پولیس نے میاں اسلم اقبال کے بڑے بھائی کے بعد بھتیجے حمزہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق حمزہ کی لوکیشن 9 مئی کو جناح ہاؤس پر آئی تھی جس کے بعد اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس دوران حمزہ کے موبائل سے جوئے کی بک کا ریکارڈ بھی ملا ہے ۔ سی آئی اے کینٹ نے میاں حمزہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کرکے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔