عیدالاضحیٰ سے قبل خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا آغاز

 عیدالاضحیٰ سے قبل خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا آغاز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ سے قبل خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کر دیا ۔ یکم سے دس جون تک لاہورکے نو ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔
  لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق مویشی منڈیوں کیلئےنشاندہی کردہ جگہوں اورمنڈیوں کےراستوں کوزیروویسٹ کیاجائےگا۔خصوصی صفائی سرگرمیوں میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی کلیئرنس کوبھی یقینی بنایاجائےگا۔ہرٹاؤن میں کوڑے کے پوائنٹس اور اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کویقینی بنایا جائے گا۔اہم شاہراہوں کےساتھ ساتھ یو سی لیول پر بھی صفائی کےخصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔روڈ ڈیوائڈرزاورچوکوں چوراہوں پر واشنگ مکمل کی جائے گی۔