پٹرولنگ پولیس کا ایک اور کارنامہ

Patrolling police Punjab, Lahore
کیپشن: Patrolling police Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد قیوم: پٹرولنگ پولیس واگڑیاں جلوموڑ لاہور کا اچھا کام،دوران گشت گمشدہ کمسن  بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق واگڑیاں جلوموڑ لاہورمیں پٹرولنگ کی ٹیم کو دوران گشت ایک گمشدہ بچہ ملا۔انچارج سب انسپکٹر عمران حیدر ،اے ایس آئی، ایس آئی بابر رفیق نے بچہ کو باحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔

سب انسپکٹر عمران حیدر کے مطابق بچے کے وارثان کا پتہ کرکےگمشدہ بچے کو اس کے کزن کامران حیدر ولد غلام حیدر سکنا گلی نمبر پنج گلوبل سٹریٹ علی پارک لاہور کے حوالے کیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر چار سال ہے ، گھر سے بتاۓ بغیر نکل گیا تھااور کسی کو خبر نا تھی۔ بچے کے ملنے پر لواحقین نےپٹرولنگ پولیس کا تہہ دل شکریہ ادا کیا۔