سدھو موسے والا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

سدھو موسے والا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
کیپشن: sidhu moosewala
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا ہر اسٹیج شو کے 18 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے۔ سدھو موسے والا کا شمار بھارتی پنجاب کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا جن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیوں کی لمبی قطار ان کی عالیشان طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے تو آئیے ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

  سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی، سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے   مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی۔

گاڑیوں کے علاوہ سدھو  جیولری اور پیسوں کے حوالے سے بھی اچھے خاصے اثاثوں کے مالک تھے، ان کی ملکیت میں  5 لاکھ روپے نقدی رقم ، اکاؤنٹس میں 18 کروڑ اور  18 لاکھ مالیت کی زمین موجود ہے۔