ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعفوں کی تصدیق کیلئے طلبی، پی ٹی آئی نے ارکان کو اہم ہدایت جاری کردی

استعفوں کی تصدیق کیلئے طلبی، پی ٹی آئی نے ارکان کو اہم ہدایت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات  کے لیے نہ جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا۔