عائزہ خان کاٹک ٹاک پر کس نام سے اکاؤنٹ؟ اداکارہ نےبتادیا

عائزہ خان کاٹک ٹاک پر کس نام سے اکاؤنٹ؟ اداکارہ نےبتادیا
کیپشن: Ayeza khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں کی کنفیوژن دور کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا،اداکارہ نےسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’میرا اصل ٹک ٹاک اکاؤنٹ گیتی پرنسس کے نام سے ہے۔‘اداکارہ عائزہ خان کا مزیدکہناتھا کہ ’ٹک ٹاک پر گیتی پرنسز آفیشل کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے لہٰذا اُسے فالو نہ کریں۔‘

مزید پڑھئے: عائزہ خان کابھارتی گانے پرپرفارم؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ  اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی اپنی جو ویڈیو شیئر کی تھی، اس میں انہیں بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے,اداکارہ کی اس نئی ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین اس کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے تھے۔

اس گانے پر پرفارمنس پر بعض لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ شروع میں تو انہیں ویڈیو دیکھ کر لگا کہ شاید غلطی سے انہوں نے کسی سٹیج ڈانسر کو فالو کرلیا لیکن شکر ہے کہ ویڈیو میں عائزہ خان کا چہرہ دکھائی دیا، جس سے انہیں سکون ملا۔

بعض مدا حوں نے کمنٹس کیے کہ عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، پتا نہیں وہ کس کام پر لگ گئی ہیں،کچھ صا رفین نے ان کی تعریف بھی کی،مجموعی طور پر اداکارہ کے اکاﺅنٹ پر 26 مئی 2021 تک صرف چار ویڈیوز تھیں اور انہوں نے تازہ ویڈیو 26 مئی کو ہی اپ لوڈ کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer