(سٹی42)اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے اکاونٹ بنایا ہے اور انہیں اسی نام سے فالو کیا جائے, ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی اپنی جو ویڈیو شیئر کی، اس میں انہیں بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے,اداکارہ کی اس نئی ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین اس کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے ہیں، گزشتہ روز کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس گانے پر پرفارمنس پر بعض لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ شروع میں تو انہیں ویڈیو دیکھ کر لگا کہ شاید غلطی سے انہوں نے کسی سٹیج ڈانسر کو فالو کرلیا لیکن شکر ہے کہ ویڈیو میں عائزہ خان کا چہرہ دکھائی دیا، جس سے انہیں سکون ملا۔
بعض مدا حوں نے کمنٹس کیے کہ عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، پتا نہیں وہ کس کام پر لگ گئی ہیں،کچھ صا رفین نے ان کی تعریف بھی کی،مجموعی طور پر اداکارہ کے اکاﺅنٹ پر 26 مئی 2021 تک صرف چار ویڈیوز تھیں اور انہوں نے تازہ ویڈیو 26 مئی کو ہی اپ لوڈ کی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ’گیتی پرنسز‘ کے اکاﺅنٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔