خواتین اور بچوں سے رات آٹھ بجے کے بعد کام نہیں لیا جاسکے گا

خواتین اور بچوں سے رات آٹھ بجے کے بعد کام نہیں لیا جاسکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:  دکان، سکول، اکیڈمی، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، ہیلتھ کیئر اور پیٹرول پمپس پر کام کرنیوالے ملازمین کیلئے نئی قانون سازی منظور، مالک کی ملکیتی بس، ٹرک، گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کر کے تنخواہیں ادا کرنے کا قانون کابینہ نے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس میں خواتین اور 15 سے 18 سال کے بچوں کیلئے صبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کیلئے حکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی، دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانا مالک کی ذمہ داری ہوگی۔

دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن فیس بھی مکمل ختم کردی گئی ہے، دکانوں میں خواتین کیلئے علیحدہ سے واش روم کی سہولت کی ذمہ داری مالک پر ہوگی۔ کابینہ نے 20 نکاتی تجاویز منظور کرلی ہیں، حتمی منظوری اسمبلی اجلاس میں بحث کے بعد لی جائے گی۔