ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار

 ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ابرار الحق کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
تحریک انصاف کے رہنما ، چئیرمین ہلال احمر ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ابرارالحق نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹو آنے کی تصدیق کردی ہے۔ابرارالحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،تاہم آن لائن سہارا اورہلال احمر کیلئے ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے پنجاب بھر میں لاہور کورونا وائرس سے سب سےزیادہ متاثر ہوا، شہر میں گزشتہ 78 روز کے دوران کورونا کے 12184مریض رپورٹ ہوئے، اب تک موذی وبا سے 188اموات ہوچکی ہیں،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 952 نئے کیس سامنے آگئے،مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 25ہزار سے زائد ہو گئی۔
 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 952 نئے کیس رپورٹ ہونے سےمصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 25056 ہو گئی ہے۔ شہروں میں لاہور سب سے زیادہ متاثر ہواہے جہاں 534نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے36 مزید اموات ہونے سے موذی وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 475 ہو گئی ہے۔اب تک 233,685 افراد کے کورنا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6901ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنےعوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer