لاہور پر کورونا کا آسیب چھا گیا، 174 افراد جاں بحق، 11260 متاثر

لاہور پر کورونا کا آسیب چھا گیا، 174 افراد جاں بحق، 11260 متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک کورونا وائرس سے پوری دنیا میں 61 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہوا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1443 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 68301 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 453، سندھ میں 465 اور پنجاب میں 439 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 46، کراچی میں338، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

باغوں کے شہر لاہور پر بھی کورونا کا آسیب چھا گیا، لاہورمیں77 روز میں وائرس سے 174 اموات، مریض 11 ہزار 260 ہوگئے، پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 29 اموات اور 1140 نئے کیس مجموعی طور پر صوبے میں جاں بحق افراد 429 اور پازیٹو کیسز 24 ہزار سے زائد ہو گئے، جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6507 ہو چکی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 476، ننکانہ 6، قصور 5، شیخوپورہ 19، راولپنڈی 121، جہلم 2، اٹک 1، گوجرانوالہ 56، سیالکوٹ میں 9 نئے کیس سامنے آئے ہیں، لاہور پولیس میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد  117ہو گئی، 300 سے زائد کیسز کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں  کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گھر سے باہر نکلنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں منہ اور ناک ڈھا نپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک وارڈن منہ او رناک نہ ڈھانپنے والے افراد کومتنبہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer