ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکوٹ:40 ججوں کیلئے کیسوں کا شیڈول جاری

لاہور ہائیکوٹ:40 ججوں کیلئے کیسوں کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : کورونا وائرس لاک ڈوان میں نرمی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں دوماہ سے زائد عرصہ کے بعد کل سے رونقیں بحال ہو جائیں گی ، چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت لاہور ہائیکورٹ کے تمام 40 ججز تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

 
پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت 26 ججز کی عدالتوں میں تمام نوعیت کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی عدالتوں میں 832 ارجنٹ کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں 6 ، بہاولپور بنچ میں 4 اور روالپنڈی بنچ میں 4 ججز کیس سنیں گے۔عدالتوں میں کیسز کی سماعت ہونے سے وکلاء کے چیمبرز کی رونقیں بھی بحال ہوجائیں گی ۔

ہائیکورٹ میں ریگولر اور پرانے کیسزسمیت تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔ پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن ، 26سنگل بنچز سماعت کریں گے۔تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس مسعود عابد نقوی ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگرججز بھی صرف سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی شامل ہوں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔
 

ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا ٹیکس، کمرشل سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 5 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 6 جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا، جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈی بی7 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال انسداد دہشت گردی سمیت فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، یہ دو رکنی بنچ کمرشل، بنکنگ اور ٹیکس سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔

 تمام ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچزمیں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز بھی صرف سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق  کورونا وائرس بچاؤ کے لیے ہائیکورٹ اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔            


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer