ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال ؛ علیمہ خان کا بڑا اعلان

 اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال ؛ علیمہ خان کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی.

علیمہ خان  نے کہا دس ہزار پی ٹی آئی عہدیدار اب بانی پی ٹی آئی کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے، آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے۔

 علیمہ خان نے کہا ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائے، ہم ججز کے اوپر بھی دباو ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی جب دباو ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائینگے۔

ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں اپیل سنیں گے،حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے،ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے۔

بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے، سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگے، سہیل آفریدی تیاری کررہے ہیں آپ کو بہت جلد پتہ چل جائے گا۔

اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے ۔جو لوگ بوجھ نہیں اٹھاسکتے  وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔