سٹی 42:لاہورپولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ کاروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیاگیا ہے۔ اشتہاری مجرم 2019 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ جس میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیاگیا ہے۔ اشتہاری مجرم 2019 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ اشتہاری مجرم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔