عابد چودھری:سمن آباد گورنمنٹ ہسپتال سےقیمتی لیپ ٹاپ چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزم انتہائی شاطر طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہسپتال اپنی بیوی کے ساتھ دوائی خریدنے کی غرض سے آیا جبکہ ملزم راجر کچھ عرصہ قبل ہسپتال میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری بھی کر چکاہے ۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے لیپ ٹاپ برآمدکرلیا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ میں انتہائی قیمتی ڈیٹا محفوظ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو لیپ ٹاپ دیکر باہر بھیجا جبکہ بعد ازاں دونوں فرار ہو گئے۔
مزید برآں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاطر ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن ریسورس سے گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالےکردیا گیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نےکامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔