شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی مرکزی کنٹریکٹ پالیسی کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے کرکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کا اشتراک نہ کریں اور سنٹرل کنٹریکٹ کے تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔
اسی طرح سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل سوشل میڈیا پالیسی پر بھی مکمل عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، اور کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کے مطابق رہنا ہوگا۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیاسی یا متنازعہ پوسٹس کرنے سے سختی سے روکا گیا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام کرکٹرز کی عوامی شبیہہ اور بورڈ کی پالیسی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔