ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا کے نئے ٹیرف سے بلوں میں ریکارڈ اضافہ، عوام میں اضطراب

نیپرا کے نئے ٹیرف سے بلوں میں ریکارڈ اضافہ، عوام میں اضطراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر کے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ کا سامنا ہے کیونکہ نیپرا نے فکسڈ چارجز کے نظام میں بنیادی تبدیلی کی ہے۔ اب یہ چارجز بجلی کی کھپت کے بجائے صارف کے منظور شدہ لوڈ پر لاگو ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے جنوری 2026 سے نافذ ہونے والے نئے ٹیرف کی منظوری دی تھی۔ اس سے پہلے فکسڈ چارجز صرف اُن صارفین پر عائد ہوتے تھے جو 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرتے تھے، اور ان کی حد 200 روپے سے 1000 روپے ماہانہ تک تھی۔

نئے فارمولے کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے، چاہے ان کی کھپت کم ہی کیوں نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق  مختلف سلیبز میں یہ چارجز 200 روپے فی کلوواٹ سے بڑھ کر 675 روپے فی کلوواٹ ماہانہ تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی زیادہ بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کسی صارف کا منظور شدہ لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو اس کے فکسڈ چارجز جو پہلے زیادہ سے زیادہ 1000 روپے تھے، اب بڑھ کر 3375 روپے تک جا سکتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اس نئے نظام نے بجلی کے بلوں کا بڑا حصہ کھپت کے بجائے لوڈ سے وابستہ کر دیا ہے، جس سے مجموعی اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔