ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: تبلیغی جماعت کا "جوڑ اجتماع"کل سے شروع

لاہور: تبلیغی جماعت کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  لاہور کے علاقے رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے زیرِ اہتمام سالانہ" جوڑ اجتماع" کل سے شروع ہوگا، جو یکم اپریل سے 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اجتماع میں وہ جماعتیں شرکت کریں گی جو مختلف علاقوں میں تبلیغی دورے مکمل کر کے واپس آئی ہیں۔

اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر معروف علماء کرام شرکاء سے خطاب کریں گے۔