سمن آباد: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

سمن آباد: رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور  کے علاقے سمن آباد میں رسول پارک کے قریب رشتے کے تنازعہ پر لڑکے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںب 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی۔ آج ندیم سرفراز کے گھر آیا اور جھگڑے کے بعد فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیا ، سرفراز سمیت 3 افراد اس فائرنگ سے جاں بحق ہوئے اور  2 خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔بعدازاں ندیم نے بھی قتل کرنے  کے بعد خودکشی کر لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔