سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب 

سینیٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سینیٹ کی 48 خالی نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لیے گئے جبکہ باقی 30 نشستوں پر انتخاب دو اپریل کو ہو گالیکن خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف نہ لینے پر الیکشن کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔

  صوبہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن خطرات سے دوچار ہے، صوبائی حکومت مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر بدستور بضد ہے۔

 الیکشن کمیشن پہلے ہی تنبیہ کر چکا ہے کہ اگر ارکان کو حلف نہ دلوایا گیا تو کمیشن خیبر پختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا، صوبائی حکومت اس معاملے پر پیر کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، سینیٹ کی 30 خالی نشستوں کے لیے 59 امیدوار میدان میں ہیں، سندھ کی 12، خیبر پختونخوا کی 11، پنجاب کی5 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔

  بیلٹ پیپر کی طباعت اور ریٹرننگ افسران کو الیکشن مواد کی ترسیل کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

 واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی ہوتے ہیں تو باقی علاقوں سے بلامقابلہ سینیٹرز کے منتخب ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔