(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دو روز قبل پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کے رشتہ داروں نے جی پی او چوک لاہور میں لاش رکھ کراحتجاج کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں پولیس کی ملزمان کے تعاقب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا 22 سالہ راہگیر سلمان دوران علاج ہسپتال دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے تعاقب کے دوران اہلکار جمشید نے فائرکیا تھا جو راہگیر سلمان کو لگا تھا، متوفی سلمان کے اہل خانہ نے اس کی لاش مال روڈ جی پی او چوک میں رکھ کر احتجاج بھی کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے فائرنگ کرنے والے اہلکار جمشید کو گرفتار کرلیا ہے۔