شوقین مزاج ڈاکو  قصاب کی دوکان سے  نقدی کے ساتھ سالم بکرے بھی لے گئے

Dacoity at blucher shop, robbers snatched loot meet from butcher shop, Wah Sadar, funny Crime story, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: واہ  میں شوقین مزاج ڈاکو قصاب کی دوکان میں گھس گئے، کیش بکس  اور قصابوں کی جیبوں میں موجود رقم کے ساتھ دوکان میں لٹکے ہوئے ذبح شدہ سالم بکرے بھی لے گئے۔

واہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں ڈکیٹی کی انوکھی واردات  بارش کے دوران ہوئیں جب علاقہ کی سڑکوں پر لوگ بہت کم تھے۔ 

تین ڈاکو  jجاوید قصاب کی دوکان میں گھسے اور دوکان سے  نقدی کے ساتھ  جتنے سالم بکرے اٹھا کر لے جا سکتے تھے وہ بھی لے گئے۔

اس واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ متاثرہ قصابوں نے بتایا کہ انہوں نے واردات کے فوراً بعد ون فائیو پر کال کی، ون فائیو پولیس کا سٹیشن نزدیک ہی واقع ہے لیکن پولیس نہیں آئی۔ قصاب جاوید نے بتایا کہ ڈاکؤوں کے پاس کلاشنکوف اور پستول تھے۔