لہور میں کہیں مدھم کہیں تیز بارش نے بہشت کا سا سماں پیدا کر دیا

Lahore Rain Tonight, Rain, Lahore Weather, Climate, City42, Air Quality improved, AQI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور شہر کے بیشتر علاقوں میں کہیں مدھم کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔   ایک علاقے میں بارش رکتی ہے تو کسی دوسرے علاقے میں بادل گرجنے لگتے ہیں۔ بارش کے باوجود شہر کی سڑکوں پر رات گئے تک آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔ 

جین مندر ، سمن اباد ،مزنگ، اچھرا ،شمع سٹاپ  انارکلی ،ڈیوس روڈ، داتا دربار، ٹاؤن ہول ، سول سکرٹریٹ   کے علاقوں میں آج شب جم کر بارش ہوئی ہے۔ہفتہ کو دن بھر بادل رہنے اور شب بارش برسنے کے بعد شہر کے ماحول میں گرمی کا شائبہ تک باقی نہیں رہا۔ 

ماڈل ٹاون ، ٹاون شپ ، جوہر ٹاون ، کچا جیل روڈ ، چونگی امر سدھو  میں بھی وقفے وقفے سے کئی بار تیز بارش کی بوچھاریں ہوئیں تاہم  کچھ ہی دیر بعد بارش رک جاتی ہے یا انتہائی مدھم ہو جاتی ہے۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ  سے کم ہو گیا ہے۔ رات کے اخری پہر ٹمپریچر مزید گر کر 18 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔ 

شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بارش سے ائیر کوالٹی میں بہتری

معمولی بارش نے لاہور شہر میں ائیرکوالٹی پر بڑا امیکٹ مرتب کیا ہے۔ آج لاہور  میں ایئر کوالٹی انڈیکس 98  ہے۔