ماہ رمضان کے موقع پرکاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

ماہ رمضان کے موقع پرکاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے موقع پرکاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔ ڈی سی لاہور نے عدالتی حکم کی روشنی میں نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔تمام بیکریاں رمضان میں رات دیر 1 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں،جبکہ عید کے تین روز بھی بیکریوں کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہسپتال، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، ملک شاپس اور تندور پابندی سے استثنی ہوں گے۔پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور پنکچر شاپس کو بھی استشنی حاصل ہوگا۔

ڈی سی لاہور  کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عوامی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔ماہ صیام کے بعد سابقہ اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی۔

رافعہ حیدر نے مزید کہا کہ سموگ کے باعث نافذالعمل قوانین شہریوں کی سہولت کیلئے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے لاگو کردہ قوانین کا مکمل خیال رکھیں۔

Bilal Arshad

Content Writer