ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ طوبیٰ انور نے خود کو بیوقوف کیوں کہا ؟

اداکارہ طوبیٰ انور نے خود کو بیوقوف کیوں کہا ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے دلچسپ ریل بنائی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈائٹنگ کرنا بے حد مشکل ہے اور جب سامنے مرغن اور من چاہی غذائیں ہوں تو سادہ غذا یاسلاد کھانا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

معصوم سے چہرے کی مالک طوبیٰ انور بھی اس ریل میں کچھ ایسی ہی مشکل سے دو چار نظر آ رہی ہیں، طوبیٰ معصوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں مگر چالاکی سے اپنی مرضی کی غذا بھی کھا رہی ہیں۔

طوبیٰ انور اپنی اس ریل میں سلاد آرڈر کرنا بھول جانے کو اپنی بیوقوفی قرار دے رہی ہیں اور چالاکی سے اپنی من پسند غذا سموسے کو مجبوری قرار دیتے ہوئے کھا رہی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer