عامر لیاقت سمیت تحریک انصاف کے 17 منحرف ارکان کو گروپ سے نکال دیا گیا

PTI Deviant members removed
کیپشن: PTI Group
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ عامر لیاقت سمیت تحریک انصاف کے 17منحرف ارکان کو واٹس اپ گروپ سے نکالا گیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے عامر لیاقت سمیت 17 منحرف اراکان کو واٹس ایپ گروپ سے خارج کردیا۔ منحرف ارکان کو قومی اسمبلی کو ملک عامر ڈوگر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس اپ گروپ سے نکالا, عامر لیاقت، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر ،احمد حسین ڈیہڑ کو گروپ سے نکالا گیا۔

علاوہ ازیں ریاض مزاری ،امجد فاروق کھوسہ،عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ،نزہت پٹھان،وجیہہ قمر ، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون کو بھی گروپ سے نکال دیا گیا۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم نے اپنا فیصلہ فائدہ دیکھتے ہوئے کیا ہو گا، ایم کیو ایم خود بتائے کہ اس نے پونے 4 سال کی پارٹنر شپ کس وجہ سے ختم کی،اپوزیشن کی سنجیدگی کی حد یہ ہے کہ وہ آج کے اجلاس میں نہیں آئے،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بہت مختصر ہو گا۔

ایم کیو ایم کے ووٹر فیصلے پر ناراض ہیں،ایم کیو ایم پہلے بھی پیپلز پارٹی کی پارٹنر شپ کا مزہ چکھ چکی ہے،خیال تھا اپوزیشن اجلاس میں شرکت کر کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔

 گورنر سندھ کا مزید کہناتھا کہ خط کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بلایا گیا تھا،سمجھ نہیں آتا کل کو یہ لوگ اپنے گھر والوں کا کیسے سامنا کریں گے، وہاں ٹینٹ لگا ہوا ہے جس کی ایک طرف ضمیر جاگنے کا سلسلہ جاری ہے،میں بھی سندھ ہاؤس ہی میں رہ رہا ہوں۔

سندھ ہاؤس ضمیر جاگنے کا مرکز بن چکا ہے، انجام جو بھی ہو قوم اس وقت بہت غصے میں ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،آج ہونے والے اجلاس کا اسی وجہ سے اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا،اپوزیشن کے کئی سرکردہ لیڈر اس سازش سے آشنا ہیں.

ان کا کہناتھا کہ عمران خان قوم سے انتہائی اہم خطاب کریں گے ،اپنے خطاب میں وزیراعظم حقائق سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer