آسٹریلوی کرکٹر میکسویل نے بھارتی لڑکی سے شادی رچالی؛ ویڈیو وائرل

Glenn James Maxwell marriage
کیپشن: Glenn Maxwell wedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز گلین میکسول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کرکٹر نے بھارتی لڑکی ونی رمن سے شادی کی، شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی دیرینہ گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج کے مطابق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گزشتہ روز میکسویل نےہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی رسومات مکمل کیں۔

میکسویل اور ونی کی شادی ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا میں ہوئی جس کے بعد دونوں بھارتی شہر چنائی آگئے اور جوڑے کی ہندو طور طریقوں سے رسمیں ادا کی گئیں۔  شادی کے دن دونوں نے ایک دوسرے کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ورمالا پہنائی۔دونوں کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ ونی اور میکسویل کی منگنی عالمی وبا کورونا وائرس سے قبل 2020 میں ہوئی تھی، گلین اپنی شادی کے باعث دورہ پاکستان پر نہیں آسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer