ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے اپنی 2 سال کی عمر والی تصویر شیئر کردی

وزیراعظم نے اپنی نئی تصویر شیئر کردی
کیپشن: imran khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا کا شکار وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ دنوں ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے عوام کے لئے خصوصی پیغام بھی جاری کیاتھا، جس کے بعد انہون نے اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں تھیں، اب وزیراعظم نے 2 سال کی عمر والی تصویر شیئر کی جو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں جس سے اپنی مصروفیات اور پارٹی رہنما کو آگاہ کرتے اور اہم فیصلے کرتے نظر آتے ہیں، گزشتہ دنوں وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس پر وہ خود قرنطینہ چلے گئے تھے اور اپنی کچھ تصاویر بھی انہوں نے شئیر کیں تھیں،اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عمران خان نے اپنے پچپن کی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جب ان کی عمر صرف 2 سال تھی۔

اس تصویر میں ان کے ہمراہ والد اور ان کی بہن موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے والد اور بہن کے ساتھ جب میری عمر غالباً صرف 2 سال تھی۔ تصویر میں عمران خان اپنے والد کی گود میں ہیں جبکہ اُن کے پاس ہی اُن کی بہن بھی موجود ہیں۔اس خوبصورت اور یادگار تسویر میں وزیراعظم عمران خان کسی کی طرف اشارہ کررہے ہیں جبکہ ان کے والد مسکرارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے صرف 40 منٹ پہلے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک 90 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

M .SAJID .KHAN

Content Writer