ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، رائیونڈ سٹی مکمل لاک ڈاؤن 

کورونا وائرس، رائیونڈ سٹی مکمل لاک ڈاؤن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) رائیونڈ سٹی کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا،  لاک ڈاؤن  تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

رائیونڈ سٹی کے تبلیغی اجتماع سے کورونا کے کیسز سامنے آنے پر علاقے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں موجود تمام جنرل سٹورز بھی آج 5 بجے بند کروادیئے گئے۔ گلیوں میں پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔

لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ گھروں میں محفوظ رہیں۔

لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی چلی جا رہی ہے۔ شہر میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 جبکہ مزید 2 مریضوں میں تشخیص کے بعد متاثرہ افراد 144 ہوگئے۔ صوبہ بھر میں اموات 9 اور مبتلا مریض676 ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔