ایمریٹس کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

ایمریٹس کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ایمریٹس ائیرلائن یکم مئی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

ایمریٹس ائیر لائن کی جانب سے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں چین، جاپان، امریکہ اور پاکستان سمیت تمام فضائی روٹس کی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کو ایمریٹس کی پاکستان کیلئے پہلی چار پروازیں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور آئیں گی۔ ایمریٹس دبئی سے لاہور ہفتہ وار 10 پروازیں چلائے گئی۔ ایمریٹس اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 777 ، A380 سمیت دیگر طیارے استعمال کرے گی۔