ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے اعلیٰ افسران کی ترقیاں اور تبادلے

 پولیس کے اعلیٰ افسران کی ترقیاں اور تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی ترقیاں اور تبادلے کردیے گئے، بیشتر کی خدمات پنجاب اور سندھ کے سپرد کردی گئیں۔
سلمان علی خان کوگریڈ19میں ترقی دے کر خدمات موٹروےپولیس کےحوالے،ڈی پی اواوکاڑہ عمرسعیدملک کوگریڈ19میں ترقی دیکر خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئی ہیں۔حسن مشتاق سکھیرا کو ایس ایس پی کےعہدےپرترقی دی گئی ہے، وہ پنجاب میں ہی خدمات سرانجام دیں گے۔دلاورخان بنگش ، عبدالرشید، سجادخان، عباس مجید مروت، جاوید اقبال، سہیل خالد کو ایس ایس پی کے عہدوں پر ترقی دیکر خدمات کے پی کے حوالے کی گئی ہیں۔

زین علی شیخ کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دیکر ایف آئی اے میں تعینات کیاگیا ہے۔منظور علی حاطیان، نذیر احمد میر،سید عرفا ن علی بہادر،سید قمر عباس رضوی،عامر عباس شاہ،شاد ابن مسیح، امجد احمد شیخ ،سید محمد عباس رضوی اور عدیل حسین چانڈیو کو  ایس ایس پی کےعہد ے پر ترقی دیکر خدمات سندھ کے حوالے کی گئی ہیں۔غلام سروربائیو، علی شیر جاکھرانی اورمحمد ندیم کو ایس ایس پی کےعہدےپرترقی دیکر موٹروے پولیس میں تعینات کیاگیاہے۔کیپٹن(ر)مستنصرفیروز،محمد معصوم،محمد حسن اقبال اور ڈاکٹرسردارغیاث گل خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دیکر خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ترقی پانیوالےپولیس افسران کوایس ایس پی کےعہدےپرریگولرترقی دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer