ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز کا جناح ہسپتال سٹاف کیلئے 1200 این 95 ماسک کا عطیہ

گوہر اعجاز کا جناح ہسپتال سٹاف کیلئے 1200 این 95 ماسک کا عطیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اپٹما کے گروپ لیڈر اور جناح ہسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ جس کو بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں وہ فورا جناح ہسپتال سے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

جناح ہسپتال میں اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے ہسپتال کے ڈاکرز, پرامیڈک اور دیگر سٹاف کے لئے 1200 این 95 ماسک بطور عطیہ فراہم کئیے۔ اس موقع پر جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکڑ یحییی سلطان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل پروفیسر عارف تجمل, پیتھالوجی لیب کی سربراہ ڈاکڑ فوزیہ موجود تھی۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ گوہر اعجاز فاونڈریشن کے زیر اہتمام اسٹیٹ آف دی آرٹ کرونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے, اگر کسی کو بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ فوری طور پر جناح ہسپتال میں آ کر ٹیسٹ کروائیں جبکہ جناح ہسپتال میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ سے لے کر علاج کی تمام جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل اور پیتھالوجی لیب کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ نے جناح ہسپتال کے ڈاکڑز اور دیگر پرامیڈکس سٹاف کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 1200 n 95 ماسک فراہم کرنے اور کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری قائم کرنے پر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کیا۔ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ اور گوہر اعجاز فاونڈیشن ہر ممکن تعاون کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer