مصباح الحق کا آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

مصباح الحق کا آئی سی سی سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نےکہاہےکہ دعا ہے کہ اس صورتحال سے جلد باہر نکلیں ، آئیسو لیشن میں کھلاڑیوں کو پلان دے دیا ہے ، آئی سی سی کو ملتوی ہونیوالےٹیسٹ میچز کو ری شیڈول کرنا چاہئیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں، وہ آئسولیشن کے باوجود ذہنی طور پر مضبوط ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے باعث کھلاڑیوں کیلئےجم کا سامان نہیں خریدسکے ۔ پرانے میچز کی وڈیوز دیکھ کر مستقبل کے میچز کی تیاری کررہے ہیں ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے آئی سی سی کے ملتوی ہونیوالے میچز ری شیڈول کئے جائیں تاکہ تمام ٹیموں کو برابر مواقع ملیں ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ہمیں حیدر علی ، دلبر حسین ، خوشدل شاہ سمیت کئی کھلاڑیوں نے متاثر کیا، شرجیل خان کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بھی کوچ کے اچھا یا برا ہونے کیلئےپی ایس ایل میں پہلے یا آخری نمبر ہونا پیمانہ نہیں، پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ گراؤنڈ میں ہونا چاہئیے .

Malik Sultan Awan

Content Writer