لاک ڈاؤن کے باوجود چور سرگرم

لاک ڈاؤن کے باوجود چور سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےشہربھر میں لاک ڈاؤن جاری، مگر چور سرگرم، ہنجروال کے علاقے میں بیکری میں چوری کی واردت، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے موصول کرلی۔
ہنجروال کے علاقے میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چور بیکری کے تالے توڑ کر بیس ہزار نقدی لے گئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔فوٹیج میں چور کو بیکری کے تالے توڑتے اور بیکری کے اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ مطالبہ ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جائے چوری شدہ رقم برآمد کروائی جائے۔