ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی ،گھر ،ذاتی لون،کریڈٹ کارڈ پر بڑا ریلیف مل گیا

گاڑی ،گھر ،ذاتی لون،کریڈٹ کارڈ پر بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس  کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی تو سٹیٹ بینک نے صارفین کا قرض ایک سال کے لئے موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق عوام کو ریلف دینے کی خاطر سٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا, صارفین کے لئے قرضوں کی ادائیگیاں ایک سال کے لئے موخر کرنے کی منظوری دے دی گئی, جس کے بعد وہ صارف جنہوں نے 31 دسمبر تک گاڑی، گھر، ذ اتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کی ریگیولر ادائیگیاں کی ہوں گی ان کا قرض موخر ہوسکے گا ۔


سٹیٹ بینک کے مطابق قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا اضافی سود چارج نہیں کریں گے، مگر اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے,اس کے علاوہ وہ صارفین جو سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری اسٹرکچر کی بھی درخواست بینک ہیلپ لائین پر کرسکیں گے, قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔

گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکنگ سیکٹر کی چند برانچز کو عوام لے لئے کھولا گیا،نینک انتظامیہ کا کہناتھا کہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں 24 گھنٹے کیش دستیاب ہوگا، اے ٹی ایم کی جراثیم کش سپرے سے صفائی بھی کی جائے گی، صارفین کی سہولت کے آن لائن چارجز بھی ختم کردیئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer