(سٹی42)کاروباری دن کے آغاز پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی،انٹربینک ڈالرکی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے کمی ہوئی.
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سلسلہ جاری ہے،کاروباری دن کے آغاز پرانٹربینک ڈالرکی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے کمی
انٹربینک ڈالر کی قیمت 165 روپے ہو گئی.
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ سےانٹر بینک ڈالر 1 روپے 90 پیسے مہنگا ہو گیا،انٹر بینک ڈالر 167 روپے 40 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی اور اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔