نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔  

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ ہو چکی ہیں، نواز شریف کے دل کی شریانوں کیلئے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے، کوروناحملے کے خطر ے کے پیش نظر  ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف کے معائنے کیلئے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا، اب کورونا وائرس کے باعث نواز شریف کو جنیواء سوئٹزر لینڈ میں چیک اپ کیلئے نہیں لے جایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، 29 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم کی 8 ہفتوں کے لیے سزا معطل کردی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 16 نومبر 2019 کو  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا اور انہیں علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer